منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکی جریدے نے پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)امریکی جریدے نے پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔امریکی جریدے ٹائمز کے مطابق عمران خان کے دور میں کوئی وزیر خزانہ ٹک نہ پایا، بدانتظامی اور نا اہلی کے سبب آئی ایم ایف سے معاہدہ ٹوٹا۔جیو نیوز کے مطابق جریدے کے مضمون میں کہا گیا کہ

عمران خان کے دور میں مذہبی شدت پسندی بڑھی،اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا گیا۔امریکی جریدے کے مضمون میں عمران خان کو کٹھ پتلی، دہشتگردوں کا حامی، اسٹیبلشمنٹ کا سہولت کار اور خواتین کے لباس پر بے ہودہ باتیں کرنے والا قرار دیا گیا۔دوسری جانب امریکی معروف جریدے ’ٹائم‘ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر اپنے تازہ شمارے کے سرِورق پر شائع کی ہے۔امریکا کے سب سے مؤثر جریدے ’ٹائم میگزین‘ نے اپنے تازہ شمارے میں ’عمران خان کی حیران کْن کہانیThe Astonishing Saga Of Imran Khanے مضمون سے شائع کرتے ہوئے اْنہیں پاکستان کا سب سے مقبول ترین سیاستدان قرار دیا ہے۔ٹائم میگزین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جریدے کا سرورق شیئر کیا گیا ہے۔اس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’عمران خان کو حکومت سے بے دخل کر دیا گیا تھا اور انہیں قاتلانہ حملے کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن وہ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول سیاستدان ہیں‘۔پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی جریدے ’ٹائم‘ کی جانب سے لیے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی شخص نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کو اتنا نہیں ڈرایا جتنا میں نے ڈرایا ہے۔اس انٹرویو میں عمران خان نے اقتدار میں واپسی کی امید بھی ظاہر کی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…