ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا فرح گوگی کیخلاف انکوائری دوبار شروع کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

datetime 4  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب وقاص الحسن نے کہا ہے کہ سابق خاتون اول پنکی کی دست راست فرح گوگی کے خلاف انکوائری دوبار شروع کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا،پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کی

انکوائری آخری مراحل میں ہے،تحقیقات کے بعد مقدمات درج اور گرفتاریاں بھی کی جائیں گی،ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ایم ایس اور پی ایس پی کلاس قانون کی گرفت میں آئے گی،رمضان المبارک کے بعد کرپٹ لوگ حوالات میں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا ۔ ایڈیشنل ڈی جی نے صحافیوں کو محکمہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈی جی وقاص الحسن نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب بد عنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے،میڈیا اہم مسائل کے بارے میں باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،میڈیا کی رہنمائی سے درپیش چیلنجوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی،میڈیا کے تعاون سے صوبہ میں شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔ بے گناہ کو کسی صورت جیل نہیں جانا چاہئے،کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور کسی مجرم کو چھوڑیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری آخری مراحل میں ہے،تحقیقات کے بعد مقدمات درج ہوں گے اور گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ نوکریاں دینے والے اور لینے والے دونوں قانون کی زد میں آئیں گے۔ وقاص الحسن نے کہا کہ سابق دور میں پیسے دے کر ٹرانسفر پوسٹنگ لینے والوں کے خلاف بھی انکوائری مکمل ہو چکی ہے،پیسے دے کر ٹرانسفر پوسٹنگ لینے والے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ایم ایس اور پی ایس پی کلاس قانون کی گرفت میں آئے گی،

سابق خاتون اول پنکی کی دست راست فرح گوگی کے خلاف انکوائری دوبار شروع کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا ک گناہ گار کو چھوڑا نہیں جائے گا اور بے گناہ کو کچھ کہا نہیں جائے گا،قانون کے چاروں کونوں میں رہ کر کارروائی ہو گی،رمضان المبارک کے بعد کرپٹ لوگ حوالات میں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…