اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان کے پنجاب میں الیکشن کرانے کے حکم پر زلمے خلیل زاد نے اپنا ردعمل جاری کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کیلئے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بظاہر ایک با پھر حکومت کیخلاف بول پڑے ہیں انہوں نے پنجاب میں الیکشن کرانے کے حکم کےفیصلے کی حمایت کر دی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ اب جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 14مئی کو پنجاب میں انتخابات کا حکم دیا ہے تو ملک میں بحران سے بچنے کے لیے اس پر عمل درآمد ضروری قدم ہے۔
Now that #Pakistan Supreme Court has ordered Punjab elections on May 14, implementing it is a necessary first step to avoid a meltdown in the country.
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) April 4, 2023



















































