ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

میرے ساتھ جو کچھ ہوا، اسے معاف کر کے آگے بڑھ گئی ہوں، پریانکا چوپڑانے بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق کئی انکشافات کر دیے

datetime 4  اپریل‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق کئی انکشافات کئے تاہم اب انہوں نے ان کی وضاحت پیش کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ان

دنوں اپنی آنے والی پرائم ویڈیو سیریز Citadel کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران ان سے پوڈکاسٹ میں بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق کئے گئے انکشافات کے حوالے سے سوال کیا گیا۔بھارتی اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کے حوالے سے تجربات سے متعلق اب لب کشائی کیوں کی جب کہ وہ انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں؟پریانکا چوپڑا نے میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ آج میں اپنی زندگی میں ایک بہتر جگہ پر ہوں اور اس مقام پر پہنچ چکی ہوں جہاں سے واضح طور پر اور باآسانی اس بارے میں بات کرسکتی ہوں، اپنے جذبات کا کھل کے اظہار کرسکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پوڈکاسٹ کے دوران مجھ سے میری زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے پوچھا گیا تھا کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہاں تک کیسے پہنچی اور اس میں مجھے کیا مشکلات پیش آئیں، تو میں نے اس وقت سے آغاز کیا جب میں 10 برس کی تھی، پھر 20، 30 اور پھر 40 برس کی ہونے تک اپنی زندگی کے مختلف واقعات اور تجربات کا تذکرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تاہم میرے ساتھ جو کچھ ہوا اسے معاف کرکے اپنی زندگی میں بہت آگے بڑھ چکی ہوں۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ دنوں پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ کس طرح انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے نہیں دیا گیا، ان کے لئے مشکلات کھڑی کی گئیں یہاں تک کہ انہیں گوشت کھانے پر مجبور کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…