ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان کو قومی اسمبلی توڑے ایک سال ہوگیا

datetime 4  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اکثریت کھونے کے باوجود قومی اسمبلی توڑے ایک سال مکمل ہوگیا۔اپوزیشن نے 8 مارچ کو ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی، آئین کے تحت اس پر 14 دن کے اندر اندر ووٹنگ ہونی تھی

تاہم عمران خان نے نہیں کرائی، اور بہانہ بنایا کہ 22 اور 23 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونا ہے۔اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کرکے 22 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو اجلاس بلایا تو تحریک عدم اعتماد ایجنڈے پر ہی نہیں رکھی جبکہ اسپیکر اسد قیصر نے بارہ منٹ میں اجلاس ملتوی کر دیا۔ستائیس مارچ کو اسپیکر نے مرحوم ارکان اسمبلی کے سوگ کا بہانہ بنا کر اجلاس ملتوی کردیا، 28 مارچ کو اجلاس ہوا تو ایوان نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔بحث کیلئے 31 مارچ کا دن مخصوص کیا گیا مگر بحث نہیں کرائی گئی، 3 اپریل کو اجلاس ہوا تو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین سے ماورا اقدام کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دے دی۔ساتھ ہی عمران خان نے صدر کو قومی اسمبلی توڑنے کی تجویز دی جو صدر عارف علوی نے فی الفور منظور کر لی۔سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی توڑنے اور تحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے مسترد کرنے کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا تھا، پی ٹی آئی حکومت کے پے در پے غیر آئینی اقدامات کو مسترد کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…