اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی اور سیاسی گہما گہمی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے گیس کا ذخیرہ دریافت ہونے پر وزارت پیٹرولیم نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جاری شدہ اعلامیے کے مطابق دریافت ہونے والے ذخیرے سے گیس کی آزمائشی پیداوار 3 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق دادو سے گیس کے ذخائر دریافت سرکاری اور نجی کمپنیوں کے مشترکہ تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے کے دوران ہوئے، گیس کی یہ دریافت سندھ میں کیر تھر فولڈ بلٹ سکھ پور بلاک سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی کا کہنا ہے کہ گیس کی دریافت قوم کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے، دریافت ہونے والی گیس پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، 3 لاکھ خاندانوں کیلئے قرضوں کا بڑا اعلان
-
مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم
-
ایک لاکھ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں



















































