منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بے روزگاری سے پریشان شخص نے خودکشی کرلی

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائدکے علاقے اورنگی ٹائون میں بے روزگاری سے تنگ آکر ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی جب کہ اقبال مارکیٹ کے علاقے میں ایک روزہ دار کی گھرسے لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود

اورنگی ٹائون رحیم شاہ کالونی میں گھر سے پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع کے معائنے کے بعد لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ متوفی کی شناخت 42سالہ نوید کے نام سے ہوئی، جو ایک کمرے میں مکان میں رہتا تھا اور پڑوسی نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔اہل علاقہ نے بتایاکہ متوفی نوید گزشتہ 4 سال سے بے روزگار اور غیر شادی شدہ تھا ۔ شبہہ ہے کہ اس نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی، تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی اور اس کے اہل خانہ و رشتے داروں کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود سے گھر سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے ایمبولنس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 30سالہ کاوش و لد قمر کے نام سے ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق وہ سحری کرکے سویا تھا اور مغرب سے قبل اسے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ نہیں اٹھا ۔ بعد ازاں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…