منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گیس لائن دھماکے میں ہلاکتیں، سوئی سدرن کمپنی پر 9 کروڑ ہرجانے کے دعوے

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹائون میں گیس پائپ لائن میں دھماکے میں شہریوں کی ہلاکت سے متعلق ورثا نے ایس ایس جی سی پر 9 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے دائر کردیئے۔کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج کی عدالت میں علیزے نامی خاتون نے گیس لائن میں دھماکے کے

نتیجے میں والدین کے جاں بحق ہونے سے متعلق دعوے دائر کیے۔ خاتون نے والد اور والدہ کی جانب سے الگ الگ دعوے دائر کیے ہیں۔عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر دعوئوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی شہر میں گیس سپلائی اور لائنوں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے۔ ایس ایس جی سی کی نا اہلی کی وجہ سے گیس لائن میں دھماکا ہوا، جس میں جھلس کر والدین جاں بحق جب کہ دیگر بہن بھائی زخمی ہوئے۔ دھماکے کے نتیجے میں سنگین جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کئی بار گیس لیکیج کی شکایت کی لیکن لائن کی مرمت نہیں کی گئی۔ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت ایس ایس جی سی پر ہرجانے کے 2 دعوے دائر کیے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں خاندان کا واحدکفیل اور سربراہ جاں بحق ہوا۔ ایس ایس جی سی کی وجہ سے محنت کش کے بچے مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایس ایس جی سی کی نااہلی کی وجہ سے بچوں کے سر سے والدین کا سایہ اٹھ گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…