ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب،یواے ای اوراوپیک پلس کے دیگر ممالک کا تیل پیداوارمیں کٹوتی کا اعلان

datetime 3  اپریل‬‮  2023 |

ریاض(این این آئی )سعودی عرب اور اوپیک پلس میں شامل دیگر تیل پیداکنندگان نے اتوار کے روز رضاکارانہ طور پر اپنی اپنی تیل پیداوار میں یومیہ کمی کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے کہا کہ وہ مئی سے 2023 کے آخر تک

یومیہ 500،000 بیرل(بی پی ڈی)پیداوار میں کمی کرے گا۔روس کے نائب وزیر اعظم نے یہ بھی 2023 کے آخر تک 500،000 بیرل یومیہ رضاکارانہ کٹوتی میں توسیع کا اعلان کیاہے۔متحدہ عرب امارات، کویت، عراق،عمان اور الجزائر نے بھی رضاکارانہ طور پر اسی مدت کے دوران میں تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات مئی سے 2023 کے اختتام تک رضاکارانہ طور پر تیل کی پیداوار میں 144,000 بیرل یومیہ کمی کرے گا۔کویت نے 128,000 بیرل یومیہ کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ عراق نے کہا کہ وہ پیداوار میں 211،000 بیرل یومیہ اور عمان نے 40،000 بیرل یومیہ پیداوار میں کٹوتی کا اعلان کیا ۔الجزائر نے کہا کہ وہ اپنی پیداوارمیں 48,000 بیرل کی کٹوتی کرے گا۔سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کی جانب سے رضاکارانہ کٹوتی حفظ ماتقدم کے طورپرکی جارہی ہے جس کا مقصدتیل کی مارکیٹ کے استحکام کی حمایت کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…