جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور اہلیہ کی نیب نوٹسز کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں طلبی کے نیب نوٹسز کے خلاف عمران خان اور ان کی اہلیہ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژن بینچ نے توشہ خانہ کیس میں طلبی کے نیب نوٹسز کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی

درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں ان وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب نوٹس میں نہیں بتایاگیا کس حیثیت میں انفارمیشن مانگی جارہی ہے، عدالتی فیصلےآچکے اس لیے نوٹس کی مکمل معلومات دینا ضروری ہے، نیب پر لازم ہے وہ مکمل معلومات فراہم کرے، نیب کے پرانے قانون کے ہوتے یہ فیصلے آچکے تھے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی جو نیب قانون میں ترامیم آئی ہیں ان میں نوٹس کا کیا طریقہ ہے؟ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ترمیمی قانون کہتا ہے بتانا لازم ہے آپ کسی کو کیوں بلا رہے ہیں، ترمیمی قانون میں بتانا ہوگا کسی کو بطور ملزم بلایایا کسی دوسری وجہ پر بلایا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کو طلبی کے نوٹس آگئے ہیں؟ خواجہ حارث نے بتایا کہ کال اپ نوٹس آگئے ہوئے ہیں۔اس دوران خواجہ حارث نے نیب کے نوٹسز عدالت میں پیش کر دیے اور کہا کہ ان نوٹسز میں نیب نے ہمیں معلومات فراہم نہیں کیں، ان میں صرف لکھاگیا پبلک آفس ہولڈرز کے خلاف انکوائری ہے۔

عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر کو روسٹرم پر بلا لیا تو نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عمران خان کو یاددہانی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے نوٹسز میں عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نظر نہیں آتا، ہم ابھی نیب کو کسی چیز سے روک نہیں رہے، نیب جو سوال پوچھنا چاہے پوچھ سکتا ہے بھلے وہ کوئی میٹریل نہ ہو، ہم ان درخواستوں پر آرڈر جاری کریں گے۔بعد ازاں عدالت نے نیب نوٹسز کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…