بابر اعظم آئوٹ ہونےسے ڈرتے ہیں انہیں اس پر کام کرنے کی ضرور ہے ، سابق کیوی کرکٹر سائمن ڈول
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی و کمنٹیٹر سائمن ڈول نے پی ایس ایل کے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ میچ کے دوران بابر اعظم سے ہونیوالی گفتگو کا احوال بتا دیا ۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سائمن ڈول نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم ایک اچھا اور بہترین کھلاڑی ہے لیکن اس میں آئوٹ ہونے کا خوف ہے بابر اعظم کو چاہیے کہ وہ اپنے خوف پر کام کریں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو چاہیے کہ
وہ جارحانہ اننگز کھیلیں اور بائولر کو خاطر میں نہ لائیں یہی میری ان سے ہونیوالی پوری بات چیت کا خلاصہ ہے
۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابرا عظم کے شاہین شاہ آفرید ی کی بائولنگ کا سامنا نہ کرنےکمنٹیٹر سائمن ڈول نے سوالیہ نشان اٹھا یا تھا ۔
سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے دبائو کا سامنا کرنے کیلئے بابر اعظم خود کیوں سامنے نہیں آئے انہوں نے محمد حارث کو کیوں بھیجا ؟ بابر اعظم نےیہ چیلنج خود قبول کیوں نہ کیا ۔