چنیوٹ (این این آئی)چنیوٹ میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔گزشتہ روز جھنگ روڈ پر حادثے میں زخمی ہونے والے کار سوار کے 50 لاکھ روپے اہلخانہ کے سپرد کردئیے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمی فرد کے 3 قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان بھی اہل خانہ کے حوالے کیا۔جھنگ روڈ پر گزشتہ روز ٹریلر سے حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوا تھا۔