پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک کا حصہ تھرکول منصوبہ پاکستان میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے لیے بڑی اہمیت کا حامل قرار

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کا حصہ تھرکول منصوبہ پاکستان میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان جیولوجیکل سروے کے مطابق سندھ میں سات ہزار ملین ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جن میں سے 175بلین ٹن اعلی قسم کا

کوئلہ صرف پاکستان کے جنوبی علاقے صحرائے تھر میں موجود ہے۔کراچی کے قریب کیٹی بندر کے ساحلی علاقے میں قائم تھرکول پروجیکٹ پر کوئلے سے بجلی بنانے پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس حوالے سے تھرکول پروجیکٹ پر خصوصی رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس میں اس منصوبے کی افادیت اور اس میں ہونے والی سرگرمیوں پر متعلقہ عہدیداران سے تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔پروجیکٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس منصوبے پر سال 2016سے کام شروع کیا گیا اور تین سال بعد 2019کو پہلی بار یہاں سے کوئلہ نکالا گیا اور گزشتہ تین سال سے مسلسل نکالا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زمین کی 450فٹ تک کھدائی کے بعد پھر کوئلہ سو فٹ تک ہوتا ہے جسے ہم نکالنے کے بعد آگے کا رخ کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اسی طرح ہم 15 سال تک آگے چلتے رہیں گے اور تیس سالہ منصوبے کے تحت واپس 15 سال کھدائی کرتے ہوئے اسی مقام پر آجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…