منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت نے رواں سال کتنے لاکھ افراد کو باہر بھجوانے کا اعلان کر دیا

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھجوائے گی۔ایک انٹر ویو میں ساجد طوری نے کہا کہ سعودی حکام ویزے دینے جلد پاکستان آرہے ہیں،

جرمنی ، یونان اور رومانیہ سمیت دیگر 50 ممالک کے ساتھ بھی ورک ویزوں کے نئے معاہدے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت محنت کے حکام ویزے دینے جلد پاکستان آئیں گے، فنی تربیت کاٹیسٹ پاس کرنے والے پاکستانی سعودی ویزے لے سکیں گے۔ جاپان نے پاکستانی ہنر مندوں اور مزدوروں کیلئے ویزے کھول دئیے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں10ہزار پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ ہے جوجلد جائیں گے۔ساجد حسین طوری نے کہا کہ جرمنی اور رومانیہ میں بھی پاکستانیوں کو ورک ویزے مل رہے ہیں، پرتگال اوریونان کے ساتھ بھی پروفیشنلزاورلیبرویزوں کے معاہدے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مالٹا کے ویزوں کی فائل وزارت داخلہ میں رک گئی ہے، وزرات داخلہ کو بتادیا کہ مالٹا میں پاکستانی قونصلیٹ ہے نہ سفارتخانہ ، وزرات داخلہ اٹلی میں سفارتخانے کے ذریعے ویزوں کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے 27 ہزار بلاک پاسپورٹ بحال کردئیے گئے ہیں جبکہ یورپ میں لاکھوں غیرقانونی پاکستانیوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…