میانوالی(این این آئی)بہنوئی نے بیوی کی موجودگی میں گھر سے نکال کر سالی(سسٹر ان لا)سے بھی نکاح کر ڈالا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ہرنولی میں بہنوئی نے بیوی کی موجودگی میں گھر سے نکال کر سالی سے بھی نکاح کر لیا ساتھ 90 ہزار روپے بھی لے گیا تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج مگر لڑکی واپس نہ ملی ذرائع کے مطابق تھانہ ہرنولی کی حدود کنیالانوالہ میں مسلم شیخ برادری میں لڑکی کے بھائیوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ
یہاں کا ایک شخص شوکت علی قوم مسلم شیخ بیوی کی موجودگی میں اپنی چھوٹی سالی کو بھی گھر سے نکال کر لے گیا اور جبری نکاح کر کے زوجہ بنا لیا اور ساتھ 90 ہزار روپے کی نقدی رقم بھی لے گیا اور کئی روز گزر گئے لڑکی کو بیوی بنا کر رکھا ہوا ہے بھائیوں نے کارروائی اور بھن کی واپسی کی تھانہ ہرنولی میں درخواست دے دی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال لڑکی بازیاب نہ ہو سکی ہے۔















































