منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز اور کپتان نے سر جوڑ لیے

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز اور کپتان نے سر جوڑ لیے، قومی ٹیم کا اعلان منگل کوکیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کیویز کے خلاف سیریز کیلئے کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائیگا یا کس کو نہیں، اس ضمن میں حتمی فیصلے کیلئے سلیکٹرز لاہور میں سر

جوڑ کر بیٹھیں گے اور منگل کو اعلان کئے جانے کا اعلان کئے جانے کاامکان ہے ۔ یاد رہے کہ عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والی کپتان بابراعظم کی بھی گھر واپس ہوگئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کی آمد کا سلسلہ بھی پیر سے ہی شروع ہوگی۔پہلے مرحلے میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوتک ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں، ٹیم ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ مکی آرتھر کی لاہور آمد کا دن ابھی تک طے نہیں ہو پایا جبکہ بولنگ کوچ مورنے مورکل کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ آئی پی ایل کے بعد اپنی خدمات پیش کریں گے۔ہیڈکوچ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک پی سی بی حکام کے ساتھ سلیکشن کمیٹی اور کپتان بابراعظم سے بھی ملاقات کرکے سیریز کی حکمت عملی ترتیب دیں گے۔قومی ٹیم کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کا بورڈ سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان منگل تک کردیا جائیگا۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے کیمپ 7 اپریل سے لگایا جارہا ہے ،سیریز میں معمولی ردوبدل کے بعد شیڈول بھی اسی ہفتے جاری ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…