اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

جاپانی کمپنی کی پاکستان کو روسی تیل کم قیمت پر فروخت کرنے کی پیشکش

datetime 2  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)جاپان کی معروف ٹریڈنگ کمپنی نے اپنی آئرش پارٹنر کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کو روسی تیل اور نائجیریا کی ایل این جی عالمی مارکیٹ سے 35 فیصد کم میں فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ دوسری جانبوزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے گی جسے پاکستان پہنچنے میں تقریباً 4 ہفتے لگیں گے۔

ایک انٹرویومیں مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ کئی معاہدے طے پاچکے ہیں اور پاکستان آئندہ ماہ آرڈر دے گا۔انہوںنے کہاکہ تیل کو پاکستان پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا، تقریباً 26 سے 27 دن، ساتھ ہی بتایا کہ تیل سمندر کے راستے ملک میں پہنچے گا۔وزیر مملکت نے واضح کیا کہ روس نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کو اتنی ہی رعایت دے رہا ہے جتنا کوئی دوسرا پڑوسی ملک وصول کر رہا ہے۔امیر اور غریب کے لیے گیس کے الگ الگ ٹیرف سے متعلق حکومتی فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ طریقہ کار وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حکم پر وضع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے ملک کو امیر اور غریب کی آبادی میں تقسیم کر دیا، اس لیے اگر کوئی غریب خاتون گیس کا ایک یونٹ استعمال کر رہی ہے تو وہ ایف-7 یا گلبرگ کی ایک خاتون جو ادا کر رہی ہے اس کے مقابلے میں ایک چوتھائی بل دے گی۔مصدق ملک نے وضاحت کی کہ امیر اور غریب کے درمیان فرق گیس کے استعمال سے طے کیا جائے گا، جو کہ امیروں کے لیے یکساں رہے گا لیکن نومبر سے مارچ تک سردیوں میں غریبوں کے لیے کم ہو جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں 60 فیصد آبادی غریب ہے اور ان کے لیے ہم نے یا تو گیس کے نرخوں میں کمی کی ہے یا اسے ماضی کی طرح برقرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی معاملہ پیٹرولیم سبسڈی کا تھا، جسس کے تحت امیر پیٹرول کے لیے 300 روپے اور غریب اس کے لیے 200 روپے ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…