جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کی نقل اتارنے پر آئی پی ایل کا ساری دنیا میں تماشا بن گیا

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی نمائش پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے انداز میں کرنا مہنگا پڑ گیا ، صارفین کی جانب سے شدید تقنید کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی پی ایل نےنریندر مودی سٹیڈیم میں ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب کے ساتھ اپنے 16ویں سیزن کا آغاز کیا ۔تقریب کے دوران انڈین پریمیئر لیگ نے بھی ڈرون کی مدد سے اپنی ٹرافی کی نمائش کی ۔خیال رہے کہ یہ ٹیکنالوجی پہلی بار پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں استعمال کی گئی تھی ۔

پی ایس ایل کی نقل کرنے پر صارفین کی جانب سے تنقید سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ دوسری جانب بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پاکستانی کرکٹرز کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایشیا کپ اور

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کے ملک میں نہ جاکر کھیلنے کی باتیں کی جارہی ہیں اور اسی دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 2010 کی ہے

جس میں کنگ خان پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں اور انہیں دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ چیمپئنز ہیں۔ ویڈیو میں کنگ خان نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے دبائو کا ذکر بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عبدالرزاق کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن نیلامی سے قبل ہی اس کا تذکرہ اخبارات میں ہونے لگا تھا۔انہوں نے بتایا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ان کی ٹیم میں وسیم اکرم سمیت 5کھلاڑی تھے جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی گئی کہ ان کی ٹیم میں بہت سے کھلاڑی پاکستانی ہیں۔

کنگ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11کرکٹرز آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔انہوں نے اس کو شرمندگی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت کے کے آر ٹیم کے مالک یہ میرے لیے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کسی ایک ملک کی ٹیم کے کھلاڑیوں،

جو سب سے بہترین ہیں، کو ٹیم میں شامل ہی نہ کریں۔انہوں نے اس وائرل ویڈیو کے اختتام میں نوجوان مداحوں سے کہا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھیں، ان نفرتوں کو ختم کریں انہیں مزید نہ بڑھائیں، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے پڑوسی کی طرح رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…