جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا گیا تو شہبازشریف توہین عدالت کے جرم میں نااہل ہوں گے اور جیل جائیں گے ،چودھری پرویز الٰہی

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال، ڈاکٹر وسیم اختر، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے

صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈاپور اور امیر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان علامہ زبیر احمد زہیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور آئین کی بالادستی سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت کی۔ دریں اثناء سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے مختلف سیاسی رہنمائوں نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، راجہ محمد بشارت اور سابق ایم پی اے عبداللہ یوسف شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کرنے والے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ کا راگ صرف الیکشن سے بچنے کیلئے الاپا جا رہا ہے، عدالتوں سے مفرور نوازشریف کی جانب سے فل کورٹ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، جھوٹ بول کر جیل سے فرار ہونے والا کس منہ سے عدلیہ کو بھاشن دے رہا ہے، نوازشریف کے مطالبے سے بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کی خلاف سازش کی ڈوریاں لندن سے ہلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی استقامت سے سازشی عناصر میں کھلبلی مچ چکی ہے، چیف جسٹس نے سرنڈر کرنے سے انکار کر کے نہ صرف اپنے وقار میں اضافہ کیا بلکہ اعلیٰ عدلیہ کی بھی لاج رکھ لی، سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا گیا تو شہبازشریف توہین عدالت کے جرم میں نااہل ہوں گے اور جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی برادری جان چکے ہیں کہ شہبازشریف کی حکومت کمزور بیساکھیوں پر کھڑی ہے جس کا کوئی مستقبل نہیں اور پی ڈی ایم حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، اسی بنا پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی آئی ایم ایف کو شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی گارنٹی دینے کو تیار نہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ عالمی برادری تحریک انصاف کو چند ماہ بعد برسراقتدار آنے والی پارٹی کے طور پر دیکھ رہی ہے، امریکہ کے رویہ میں بھی مثبت اور خوشگوار تبدیلی آ رہی ہے، امریکی تھنک ٹینکس میں بھی عمران خان کی غیر معمولی مقبولیت اور دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…