اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

ایشیا کپ کیلئے پاک بھارت تنازعے کے دوران شاہ رخ خان کا پرانا بیان وائرل

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پاکستانی کرکٹرز کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کے

ملک میں نہ جاکر کھیلنے کی باتیں کی جارہی ہیں اور اسی دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 2010 کی ہے جس میں کنگ خان پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں اور انہیں دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ چیمپئنز ہیں۔ ویڈیو میں کنگ خان نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے دبائو کا ذکر بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عبدالرزاق کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن نیلامی سے قبل ہی اس کا تذکرہ اخبارات میں ہونے لگا تھا۔انہوں نے بتایا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ان کی ٹیم میں وسیم اکرم سمیت 5کھلاڑی تھے جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی گئی کہ ان کی ٹیم میں بہت سے کھلاڑی پاکستانی ہیں۔کنگ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11کرکٹرز آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔انہوں نے اس کو شرمندگی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت کے کے آر ٹیم کے مالک یہ میرے لیے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کسی ایک ملک کی ٹیم کے کھلاڑیوں، جو سب سے بہترین ہیں، کو ٹیم میں شامل ہی نہ کریں۔انہوں نے اس وائرل ویڈیو کے اختتام میں نوجوان مداحوں سے کہا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھیں، ان نفرتوں کو ختم کریں انہیں مزید نہ بڑھائیں، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے پڑوسی کی طرح رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…