ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

ایشیا ءکپ میں بھارت نے میچز دوسرے ملک منتقل کرنے پر بھی اعتراض اٹھا دیا ، حیران کن بیان سامنے آ گیا

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت ایشیاکپ 2023پاکستان میں کھیلنے کے بعد مسلسل انکار پر ڈٹ گیا ہے اب میچز دوسرے ممالک میں بھی شفٹ ہونے پر اعتراض اٹھا دیا ہے ۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیاء کپ کے2 ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل کے مطابق اس طرح کرنے ایونٹ کا بجٹ بڑھ جائے گا اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دے گی ۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے معاملے پر نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان جاری کیا تھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی تھی ۔ رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملےگی۔قبل ازیں بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…