منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

راناثنا ء اللہ کو کہا تھوڑا تگڑے ہوجاؤ، ایک آدمی نہیں سنبھالا جارہا، آئی جی پنجاب کو بھی سزا ملنی چاہیے، عبدالقادر مندوخیل

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر مندو خیل نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ، خزانہ نہیں چل رہے توکسی اور پارٹی کو دے دیں، راناثنا ء اللہ نے عمران خان کے معاملے کو مِس ہینڈل کیا۔پی پی رہنما نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ راناثنا ء اللہ کو کہا تھوڑا تگڑے ہوجاؤ، ایک آدمی نہیں سنبھالا جارہا،

آئی جی پنجاب کو بھی سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہیں یہ ان کی حکومت نہیں تو عوام بے وقوف نہیں بن سکتے، مریم نواز پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیکر کہیں کہ ان کی حکومت نہیں، مریم اس لیے کہتی ہیں کہیں حکومت کی کمزوریاں انکے، نوازشریف کے گلے نہ پڑیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری تو بیماری میں بھی دورے کرکے لوگوں کو مل رہے ہیں۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اسحاق ڈار مفتاح کے خلاف بول رہا تھا، مفتاح ڈار کے خلاف بول رہا ہے، مفتاح سے کچھ نہیں پوچھیں گے وہ شہباز کا فیکٹری پارٹنر ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا پھر ڈار نے ایٹمی اثاثوں کی بات کیسے کی، جیالے گردنیں کٹوادیں گے لیکن ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کو کسی نے بولا ہے تو نام بتائیں، عمران خان کی طرح سائفر نہ بنائیں، اسحاق ڈار بطور وزیرخزانہ اتنی غلط گفتگو کیسے کرلیتے ہیں۔عبدالقادر مندو خیل نے کہا کہ میں تحریک انصاف پر پابندیوں کے حق میں نہیں، ان کا سیاسی مقابلہ کریں، پولیس والے کو وارنٹ پکڑا کر اتنی تاخیر کی گئی کہ پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کے ورکر آگئے، اس معاملے میں راناثنااللہ اور آئی جی پنجاب کو بھی سزا ملنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…