اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

میں نے سدھو کو سبق سکھانے کے لئے خدا سے موت طلب کی، اہلیہ کا حیران کن انکشاف

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ(این این آئی )سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی پٹیالہ جیل سے رہائی سے ایک روز قبل ان کی اہلیہ ڈاکٹر نوجوت کور سدھو نے جذباتی ٹوئٹ شیئر کر دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے

نوجوت کور سدھو نے لکھا کہ لگن سچی ہوتو جو مانگو مل جاتا ہے، پھر چاہے آپ ہوش و حواس میں ہوں یا حواس باختہ۔ میں نے سدھو کو سبق سکھانے کے لئے خدا سے موت طلب کی۔ نوجوت کی پنجاب سے محبت نے اسے ہر اپنے پیاروں سے دور کردیا تھا اور اب خدا کے اس کرم کا انتظار کر رہی ہوں۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خدا کہتا ہے کہ میں تمہیں وہی دوں گا جو تم مانگو گے، لیکن میری مرضی کے خلاف اور وقت سے پہلے کسی کو کچھ نہیں ملے گا۔ ہر انسان کی تقدیر منزل اور سفر الگ ہے اور ہمیں کوئی حق نہیں ہے سوال کرنے کا۔ اگر کسی کو درست ہونے کی ضرورت ہے تو وہ ہمیں ہے۔ یہ اس کی دنیا ہے اور اسی کے قوانین ہیں۔یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو اسٹیج 2 انویسو کینسر سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور اپنے شوہر کی رہائی کی منتظر ہیں۔خیال رہے کہ 59 سالہ سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے کیس میں سپریم کورٹ سے سزا کے بعد مئی 2022 میں پٹیالا کے سینٹرل جیل میں بھیج دیا گیا تھا، انہیں 1988 کے روڈ ریج ڈیتھ کے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…