اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

اشتعال انگیز تقاریر کیس،عدالت کا شاہ محمود قریشی سے متعلق بڑاحکم جاری

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کی سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقاریر اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر اور سٹرک بلاک کرنے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شبلی فراز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔فواد چوہدری اور شبلی فراز عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ملزمان کے وکلاء نے 10 بجے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا تو عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10 بجے تک ملتوی کردی۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو فواد چوہدری کے پیش نہ ہونے پر وکیل نے کہا کہ شاید وہ کسی اور عدالت میں پیش ہونے گئے ہوں۔عدالت نے کہا کہ آپ تفتیش میں پیش نہیں ہوئے، جے آئی ٹی بنی ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ نہیں اس میں نہیں بنی، تفتیشی آفیسر سے فون پر بات ہوئی، تھانے گئے مگر موجود نہیں تھے، ہم نے موبائل نمبر دیا آ جائیں تو ہمیں بلالیں۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 13اپریل تک توسیع کرتے ہوئے تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…