سیالکوٹ(این این آئی)دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کرلیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد کیا گیا۔ غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا دبئی جانے والی فلائٹ کے مسافر قیصر رزاق کے دستی بیگ سے برآمد ہوا۔حکام کے مطابق سونے کی مالیت 90 ہزار امریکی ڈالر (ڈھائی کروڑ روپے سے زائد)ہے۔ ملزم کا سامان اسکین ہوا تو اِس دوران چیکنگ کے بعد سونا قبضے میں لیا گیا۔ ملزم سونے سے متعلق کسی قسم کی قانونی دستاویز پیش نہیں کرسکا۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اینٹی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عامر شفیق کو تفتیشی افسر مقرر کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دبئی جانیوالے مسافر سے کروڑوں روپے کا سونا نکل آیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
قومی بچت کے 111مراکز غیر موثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار
-
مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم
-
ایک لاکھ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں



















































