پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کابینہ کابڑا فیصلہ، وزیراعظم اور پنجاب حکومت کی مفت آٹا سکیم میں مزید خاندان شامل

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 12 واں اجلاس منعقدہوا، کابینہ نے وزیراعظم پاکستان اور پنجاب حکومت کی مفت آٹا سکیم میں مزید خاندانوں کو شامل کرنے کابڑا فیصلہ کیا۔کابینہ کے فیصلے کے مطابق نادرا میں رجسٹرڈ خاندانو ںکو بھی مفت آٹا دیاجائے گا۔

پنجاب کابینہ نے نادرا میں رجسٹرڈ خاندانوں کو مفت آٹے سکیم میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م میں رجسٹرڈ ایک کروڑ 58لاکھ خاندانو ںکو پہلے ہی مفت آٹا فراہم کیاجارہاہے ۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کو فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کے دورے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزراء او رسیکرٹریز کی فری آٹا کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ آپ نے آئندہ بھی اسی محنت اور جذبے کے ساتھ سنٹرز کے دورے جاری رکھنے ہیں کیونکہ وزٹ سے سنٹرز پر شہریوں کے لئے انتظامات میں بہت بہتری آئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے پاسکو سے3لاکھ میٹرک ٹن مزید گندم لینے کی منظوری دی۔پنجاب کابینہ نے عمران خان کی جانب سے ان پر مبینہ طورپر قاتلانہ حملوں کے الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ۔اجلاس میں شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترامیم کی منظوری دی گئی ۔پنجاب کابینہ نے بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو متعلقہ صوبے کے حوالے کرنے کے حوالے سے ٹرانزیکشن ایڈوائزر تعینات کرنے کی منظوری دی ۔محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی گئی اورپنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سیاسی تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میڈیم ٹرم مالیاتی فریم ورک (بجٹ سٹریٹجی) رولز 2023 اورپنجاب ان ڈیزائر ایبل کوآپریٹوسوسائٹی ایکٹ 1993میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے بورڈکی جائیداد پر قبضے پرسزا کے خلاف اپیل کاحق سیکرٹری کے علاوہ دوسری اتھارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا۔ احساس راشن رعایت پروگرام کو فری آٹا ڈسٹری بیوشن پروگرام میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیگ سنگھ اور چنیوٹ کے اضلاع میںمحکمہ سکولز ایجوکیشن کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی از سر نو توثیق کی گئی۔اجلاس میں پنجاب حکومت کے اکائونٹس برائے مالی سال 2017-18، 2018-19، 2019-20، 2020-21 اور 2021-22 کے بارے میں آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے پہلے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…