ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

سپانسرشپ حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کیلئے توسیع کا فیصلہ

datetime 31  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سپانسرشپ حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کیلئے ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ کرلیاگیا ۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی 7 اپریل تک سپانسر شپ حج سکیم میں رقوم بھجوا سکیں گے۔ترجمان کے مطابق رقوم وزارت ِ مذہبی امور کے ڈالر اکاونٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھجوانا ہوگی۔ ترجمان کے مطابق بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گذار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔ ترجمان کے مطابق سپانسرشپ حج سکیم کے درخواست گذاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق حج درخواست گذار مزید معلومات اور پراسیس کیلئے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 2 اپریل تک توسیع کر دی گئی ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے ،نامزد بینک کھولنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے سٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…