اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے بیکریوں کو رات کتنے بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دیدی ؟ جانئے

datetime 31  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں عید تک بیکریوں کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لئے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔جسٹس شاہد کریم نے شہر میں جگہ جگہ انڈر پاسز بنانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ جہاں دل کرتا ہے انڈر پاس بنا دیتے ہیں، انڈر پاس کی بجائے اگر سڑکوں کی ری ماڈلنگ ہو جائے تو تمام مسائل حل ہو جائیں، ٹریفک پولیس کو تو لوگ کچھ سمجھتے ہی نہیں، ٹریفک پولیس کو مزید طاقتور کرنے کی ضرورت ہے، دبئی میں اگر کوئی ٹریفک والا کسی کو روک لے تو کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ بات کر جائے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ رمضان المبارک میں بیکریوں کو رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے عید تک بیکریوں کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ ایمپوریم مال کے اردگرد غیر قانونی پارکنگ فوری سیل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…