بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،وزیر خزانہ کی ایک بار پھرمیثاق معیشت کی دعوت

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،گزشتہ 5 سال میں فراڈ پالیسیوں اور نا اہلی کے باعث یہ معاشی صورتحال ہے،موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر کوئی وعدہ نہیں توڑا، تمام ادائیگیاں بروقت کی گئیں ،مشکل کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ جمعرات کو سینٹ میں اپوزیشن سینیٹرز سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر فیصل جاوید کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری پر بھاری اخراجات آئے، بھاری اخراجات کے باوجود اس پر سنجیدہ تحفظات تھے جن کے باعث 2018 کے انتخابات میں مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ 1973 کے آئین کے تحت یہ مردم شماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے تعاون سے جدید نظام کے تحت بچت کی جاسکتی ہے۔ اگر اس کیلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے تو یہ کی جاسکتی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ابھی یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے کہ دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پرانی مردم شماری پر ہونے چاہئیں یا نہیں اگر یہ انتخابات ہوجاتے ہیں تو اکتوبر میں عام انتخابات میں کیا صورتحال ہوگی۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر کوئی وعدہ نہیں توڑا۔

تمام ادائیگیاں بروقت کی گئیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومت نے عالمی سطح پر معاہدہ توڑا جس کے نتائج بھگت رہے ہیں۔ چین کے بینکوں نے اپنا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشکل کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر13 ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شرح سود میں کمی کیلئے کوشاں ہیں، معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، یہ قوم کے مستقبل کا معاملہ ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی سمیت دیگر مسائل ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔گزشتہ 5 سال میں فراڈ پالیسیوں اور نا اہلی کے باعث یہ معاشی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ایوان میں سٹیٹ بینک سے متعلق ترامیم کی گئی ہیں، مالیاتی پالیسی پرحکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…