بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

رنویر سنگھ اور دیپیکا کی طلاق؟ حقیقت سامنے آگئی

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طلاق یا علیحدگی کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش ہیں جس پر دونوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔ بالی ووڈ میں اسٹارز جوڑے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

رشتوں کے بننے اور ٹوٹنے کی خبریں شوبز کی چکاچوند دنیا میں عام ہیں۔ اس کے باوجود کئی مقبول جوڑوں نے ایک دوسرے کا ساتھ نبھاکر ان افواہوں کو غلط ثابت کیا ہے۔رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی بھی ایک ایسی ہی جوڑی ہے۔ دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور تھوڑے ہی دنوں کے بعد سے تاحال دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔حیران کن طور پر ان خبروں پر جوڑے نے کبھی کوئی ردعمل نہیں دیا جس سے ان خبروں کو مزید فروغ کا جواز ملتا رہا لیکن یہ جوڑا اس سے بے نیاز عوام میں ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا۔رنویر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک اسپورٹس ایونٹ میں اپنی بیوی دیپیکا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری شاندار مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔اس ویڈیو میں جوڑے کی چھیڑ چھاڑ کو دیکھ کر ان کے درمیان مضبوط رشتے کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو نے رنویر اور دیپیکا کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق خبروں پر فل اسٹاپ لگا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…