بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عالمی بینک کو تحریری یقین دہانی کیلئے پاکستان کے دوست ممالک سے رابطے شروع کر دیے

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی بینک کو تحریری یقین دہانی کے لیے دوست ممالک سے رابطے جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے پاکستان نے تمام تر اقدامات کرلئے ہیں، تاہم تاحال آئی ایم ایف کی

جانب سے کوئی گرین سگنل نہیں ملااور روز نیا مطالبہ سامنے آجاتا ہے۔اب آئی ایم ایف نے 30جون تک فنانسنگ کرنیوالے ممالک سے تحریری یقین دہانی کرانے کی شرط رکھ دی ہے جس پر پاکستان نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کیلئے دوست ممالک سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب اور عرب امارات حکام سے باضابطہ طور پر دوبار رابطہ کیا گیا ہے اور دونوں ممالک نے جواب دینے کیلئے وقت مانگا ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس، اور وزارت خزانہ حکام نے دونوں ممالک کے حکام سے رابطے کئے ہیں اور مزید رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے جلد مثبت جواب آئے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ بھی دوست ممالک سے رابطے میں ہے، حتمی جواب ملتے ہی آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…