بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں سابق فوجی مودی کے ظلم کا شکار، پانچ ہزار سے زائد فوجیوں نے تمغے واپس کردیئے

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ریٹائر فوجی بھی مودی کے ظلم کا شکار، مودی نیاپنے ریٹائرڈ فوجیوں کو تنگ کرنا شروع کردیا۔ مودی کی ظالمانہ پالیسی کیخلاف ہزاروں سابق فوجی سڑکوں پر آگئے ، شدید احتجاج،اب تک 5ہزار سے زائد ریٹائرڈ بھارتی فوجی مودی سرکار کو

احتجاجا اپنے تمغے واپس کر چکے ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود سرکار نے ترمیم یافتہ بل منظورکرلیا۔ ریٹائرڈ فوجیوں نے بل کو مسترد کردیا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے الیکشن مہم کے دوران سابق فوجیوں کو ایک رینک، ایک پینشن کے سبز باغ دکھاکر حکومت بنا لی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ریٹائرڈ فوجیوں کو دھوکا دے دیا سابق بھارتی جنرل وی کے سنگھ سمیت ہزاروں ریٹائرڈ فوجیوں نے مودی کے وعدے پر اعتبار کرکے بی جے پی کو ووٹ دیا لیکن کامیابی کے بعد مودی وعدے سے مکر گیا اور ریٹائرڈ فوجیوں کو ایک رینک اور ایک پینشن نہ مل سکی۔ہزاروں سابق فوجیوں نے مودی سرکار کے خلاف مظاہرے کئے جن کے شرکا پر تشدد کیا گیا۔ مظاہرین پر تشدد کے بعد 10سابقہ آرمی چیفز نے مودی کو خط میں مذمت کی اور تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ صوبیدار رام کشن نے مطالبات کی نامنظوری پر خودکشی کر لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…