ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے متعلق قانون کا مسودہ منظور

datetime 28  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظورکرلیا جس کے مطابق از خود نوٹس کا فیصلہ تین سینئر ججز کریں گے، از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا اور 30 دن میں اپیل دائر ہوسکے گی، اپیل کو دوہفتوں میں فکس کیا جائیگا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے مطابق از خود نوٹس کا فیصلہ تین سینئر ججز کریں گے، تین رکنی سینئر ججز کی کمیٹی از خودنوٹس کا فیصلہ کرے گی۔ترمیمی بل کے تحت از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا اور 30 دن میں اپیل دائر ہوسکے گی، اپیل کو دو ہفتوں میں فکس کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں مسودہ پیش ہونے کے بعد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس (آج) صبح ہوگا جس کی صدارت چیئرمین محمود بشیر ورک کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کل ہی بل منظور کرکے ایوان میں رپورٹ دیگی، قومی اسمبلی (آج) بدھ کو عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کی حتمی منظوری دے گی اور پھر مجوزہ بل جمعرات کو سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…