بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی شہری نے قرآن مجید کا پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کر لیا ، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)گوجرخان سے تعلق رکھنے والے راجہ شریف شاد نے اپنی مادری پوٹھو ہاری زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کرکے روشن مثال قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق راجہ شریف شاد نے 4 برس کے عرصے میں قرآن پاک کا پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کیا،راجہ شریف شاد نے کہا کہ

پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پوٹھوہار زبان بولنے والے افراد کو آسانی سے قرآن پاک سمجھ آسکے، جب کسی بھی قوم کو اس کی مادری زبان میں ترجمہ میں قرآن پاک میسر ہو تو پھر اس کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔راجہ شریف شاد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس بابرکت نیک کام کے لیے منتخب فرمایا، میں نے 27 رمضان کو ساڑھے 4 سال قبل قرآن پاک کا ترجمہ تحریر کرنا شروع کیا اور میری خواہش تھی کہ قرآن پاک کے ترجمے کی تکمیل ربیع الاول میں ہو تو مجھے دلی خوشی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے میری یہ خواہش بھی پوری کی اور 2020میں ماہ ربیع الاول میں قرآن پاک کا ترجمہ پوٹھوہاری میں مکمل ہو گیا، اس سے پہلے میری 4 کتابیں پوٹھوہاری میں شائع ہو چکی ہیں، قران پاک کے ترجمہ کو پوٹھوہاری میں لکھنے کے لیے مجھے بہت زیادہ تگ و دو کرنی پڑی۔راجہ شریف نے بتایا کہ سب سے پہلے میں نے مارکیٹ میں وہ قرآن پاک ڈھونڈا جس کی اوپر والی لائن میں عربی لکھی ہو اور نیچے والی لائن خالی تھی اور پھر میں نے اردو ترجمہ کے مطابق اپنی مادری زبان پوٹھوہاری میں لکھنا شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ علاقائی زبانوں میں ترجمہ کی جانے والی کتابوں کی اشاعت کے حوالے سے متعد مرتبہ اکادمی ادبیات سے رابطہ کیا تاہم کوئی معقول جواب نہیں ملا ہندی کی کتابوں کا اردو میں ترجمہ ہوسکتا ہے لیکن علاقائی زبانوں کے تحفظ کو کوئی منصوبہ حکومت کے زیر غور نہیں اس حوالے سے مذہبی اسکالر شیخ انور الحق نے کہاکہ پوٹھوہاری زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ ایک عظیم کاوش ہے اللہ تعالی اس مقصد کو کامیاب کرے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…