زلمے خلیل زاد کے پاکستانی سیاسی صورتحال سے متعلق بیانات امریکہ کی جانب سے ردعمل آگیا

28  مارچ‬‮  2023

واشنگٹن (پی پی آئی )امریکا نے اپنے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دے دیا۔

امریکا نے زلمے خلیل زاد کے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے بارے میں دیئے گئے بیانات سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ زلمے خلیل زاد کا بیان ذاتی حیثیت میں ہے، ان کے بیانات کا امریکا کی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زلمے خلیل زاد کا بیان جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا، وہ عام شہری ہیں۔ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی فریقین کو قانون کا احترام کرنا چاہیے، تشدد ، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں ، پاکستان کے عوام کو جمہوری و آئینی طریقے سے اپنے ملک کے رہنماوں کا انتخاب کرنے دیا جائے۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اپنے ٹوئٹر پیغامات میں عمران خان کی گرفتاری اور تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…