اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ کا نوازشریف کیخلاف غیر منصفانہ ،انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سابق وزیر اعظم وپارٹی قائد نوازشریف کے خلاف غیر منصفانہ اور انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ، عمران خان کی کرپشن اور انہیں سہولت دینے والوں کے بارے میں حقائق بھی عوام کے سامنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

عمران خان کے دور میں ملک کیسے معاشی طور پر تباہ ہوا اس حوالے سے عوام کو بتایا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ اور آئندکے حوالے سے حکمت عملی بارے مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو سہولت دینے والوں اور عمران خان کی ہر طرح کی کرپشن اور بد عنوانیوں کو ہر سطح پر سامنے لایا جائے گا ، عمران خان کے حوالے سے تمام حقائق کو قوم کو سامنے لایا جائے گا جس کے لئے تمام ترجمانوں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ۔اجلاس میں پارٹی پالیسی کو بھی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، اب پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا فیصلہ بنچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے، بنچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، ٹیرین، فارن فنڈنگ، توشہ خانہ مقدمات میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں، نوازشریف کے مقدمے میں آئین اور قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے گا، اگر انصاف ہے تو نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی جتنی شہادتیں آ رہی ہیں

ابھی تک ترازو کے پلڑے برابر ہو جانے چاہئیں تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں معیشت تباہ، عوام غریب ہوئے، چار سال میں ایک کروڑ نوکری میں سے ایک نوکری اور 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر عوام کو نہیں دیا ،عمران خان کا 10 نمبریوں کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ لوٹ مار کریں،10 نکاتی ایجنڈا نہیں 10 جھوٹ بولے ہیں، یہ جھوٹ کا ایجنڈا ہے جسے نئے نام سے پھر دوہرایا جا رہا ہے، 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے بجائے پاکستان میں کرپشن 14 درجے مزید بڑھ گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…