جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسعد محمود کا پی ٹی آئی کو بغیر میوزک جلسہ کرنے کا چیلنج

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف)ک ے امیر مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے و وفاقی وزیر اسعد محمود نے پاکستان تحریک انصاف کو بغیر میوزک کے جلسہ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے، زمان پارک میں سادہ کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد بیٹھے ہیں،

زلمے خلیل زاد کو ڈاکٹر عافیہ نظر نہیں آئی، عمران خان نظر آتا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بغیر میوزک کے جلسہ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین اور گانوں کے ذریعے جلسے کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ براڈ شرمین شدت پسند اسرائیلی اور زلمے خلیل زاد یہودی ایجنٹ ہے، زلمے خلیل زاد کو ڈاکٹر عافیہ نظر نہیں آئی، عمران خان نظر آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران بین الاقوامی ایجنٹ ہے، پوری دنیا اس کیلئے تڑپ رہی ہے، یہ ہمارا ملک ہے، آئین ہم نے بنایا اور یہ ہمیں سمجھا رہے ہیں۔اسعد محمود نے الزام لگایا کہ شیخ رشید کی ایماء پر ہمارے اراکین کو اٹھایا گیا، پی ٹی آئی والوں نے زمان پارک میں بچیوں کو ڈھال کے طور پر رکھا گیا ہے، وہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی ایجنٹوں کو پاکستان میں چلنے نہیں دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…