اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

ایشیاء کپ 2023 پاکستان میں ہی ہونے کاامکان، بھارت کیساتھ میچز کیلئے نیوٹرل وینیو میں انگلینڈ بھی شامل

datetime 26  مارچ‬‮  2023 |

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) یشیاء کپ 2023 پاکستان میں ہی ہونے امکان ہے جبکہ بھارت کے میچز کیلئے انگلینڈ بھی نیو ٹرل وینیوز کی فہرست میں شامل ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیوٹرل وینیو کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، یو اے ای ، عمان اور سری لنکا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔قبل ازیں بھارت میں شیڈول 2023ء کے ون ڈے ورلڈکپ کی

ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا ممکنہ طو پر آغاز 5اکتوبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19نومبر کو کھیلا جائے گا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کی جانب سے جن وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا ان میں بنگلورو، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھن، اندور، راجکوٹ، ممبئی اور احمد آباد شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں 46دنوں کے دوران 48میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ایک سال قبل کیا جاتا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے، جس میں دو اہم مسائل ٹورنامنٹ کے لیے ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ویزا کلیئرنس ہے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ لینا ہوتی ہے تاہم ہندوستان کے ٹیکس قوانین اس طرح کی ٹیکس میں چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے جس کا تقاضہ آئی سی سی کی طرف سے کیا گیا ہے، اگر بی سی سی آئی ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو آئی سی سی کو نشریاتی آمدنی پر 21.84 فیصد ٹیکس کی مد میں 116 ملین ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے

جو بی سی سی آئی اور دوسرے تمام ممبر ممالک کو برداشت کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے ساتھ 2014 میں میزبانی کے معاہدے پر سائن کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی بورڈ نے ابھی تک ایونٹ کا حصہ تمام ممبر ممالک کی ٹیموں، آفیشلز، میڈیا اور فینز کے لیے ویزوں کے یقینی اجرا کے بارے میں بھی لیٹر تاحال جمع نہیں کروایا، جس کی یقین دہانی گزشتہ اجلاسوں میں کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…