اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

شہری کیلئے کرائے پر مکان لینا گوگل کا انٹرویو پاس کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہو گیا

datetime 26  مارچ‬‮  2023 |

بنگلورو(این این آئی)نئے شہر میں گھر تلاش کرنا ایک مشکل کام ہے اور ایسا دنیا بھر میں مقبول سرچ انجن گوگل کے ملازم کے ساتھ بھی ہوا جس نے گوگل کا انٹرویو تو آسانی سے پاس کر لیا لیکن کرائے کا گھر لینے میں ناکام رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رپو دمن بھدوریا نامی گوگل ملازم کا شہر بنگلورو

میں تبادلہ ہوا جہاں اسے رہائش کیلئے ایک گھر کی ضرورت تھی جس میں اسے مشکلات کا سامنا رہا، گوگل ملازم نے اپنی یہ کہانی سوشل ویب سائٹ کے ذریعے بیان کی۔رپو دمن نے لکھا کہ میں کرائے دار بننے کیلئے اپنے پہلے انٹرویو میں فیل ہوگیا تھا اور یہ میرے لیے بہت عجیب سا لمحہ تھا جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ گوگل کے انٹرویو پاس کرنے سے زیادہ مشکل انٹرویو بھی ہیں۔بھارتی شہری نے مزید لکھا کہ بار بار فیل ہونے کے بعد انہوں نے مالک مکان سے انٹرویو کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں مالک مکان کی جانب سے بتایا گیا کہ میرے گوگل میں ملازمت کرنے سے وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں گھر خرید سکتا ہوں۔رپو دمن نے آخر میں لکھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ گوگل میں ملازمت کرنا اتنا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔بعدازاں رپو دمن نے کرائے کے مکان کے لیے اپنا انٹرویو پاس کر لیا جسے انہوں نے سوشل ویب سائٹ پر بیان بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…