اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

پورا ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ، آٹے کی لائنوں میں موت بک رہی ہے، سراج الحق کا اہم مطالبہ

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پورا ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، آٹے کی لائنوں میں موت بک رہی ہے، پانچ غریب شہید ہو گئے، پی ڈی ایم حکومت ناکام ترین، قوم کے لیے بوجھ بن گئی، حکومت اور الیکشن کمیشن کا انتخابات سے فرار سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور آئین شکنی ہے،

ہمارا مخلصانہ مشورہ ہے کہ قومی انتخابات کی طرف جایا جائے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سیز فائر کریں، سیاسی معاملات کو عدالتوں میں گھسیٹنے کی بجائے پارلیمنٹ میں مشاورت کی جائے، تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں اور مرکزی، بلوچستان اور سندھ اسمبلیاں تحلیل کرکے عوام کو آزادانہ اور طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے، ایسا نہیں ہوتا تو پہلے سے ہی کمزور جمہوری نظام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی حالات کو مارشل لاء کی جانب بڑھا رہے ہیں،جماعت اسلامی کی انتخابات کے لیے تیاری مکمل ہے، ہم نے انقلابی منشور پیش کردیا، 23 مارچ سے گھر گھر دستک الیکشن مہم کا بھی آغاز کر دیا، اپنے جھنڈے اور انتخابی نشان ترازو کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے، کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان ہماری منزل ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی جاوید قصوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت پی ڈی ایم کا حصہ ہے، ان کے اعلانات سے لگتا ہے کہ وہ لمبے عرصے کے لیے آئے ہیں، واضح کردینا چاہتے ہیں کہ یہ ملک ایک جمہوری پراسس کے ذریعے وجود میں آیا اور جمہوری عمل سے ہی قائم رہ سکتا ہے، ماورائے آئین اقدامات سے گریز کیا جائے، اس کے نتائج بھیانک ہوں گے، ہم آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عدالتیں اپنی ذمہ داری پوری کرتیں تو حالات ایسے نہ ہوتے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے جلسے میں حکومت کی جانب سے روڑے اٹکانے کی مذمت کی اور کہا کہ پرامن جلسے جلوس ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ منصورہ دارالامن ہے، سابق وزیراعظم عمران خان سمیت جو بھی سیاسی رہنما یہاں آ کر رہنا چاہے رہ سکتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کمرتوڑ مہنگائی نے لوگوں کے لیے سحر اور افطار بھی مشکل بنادیا، غریب بچوں کو آٹانہیں اپنے والدین کی لاشیں مل رہی ہیں، حیران ہوں کہ یہی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں اقتدار میں آنے سے قبل مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کررہی تھیں۔ ثابت ہوگیا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کا تسلسل، پی ٹی آئی2018ء میں ن لیگ کا اور 2013ء میں وجود میں آنے والی لیگی حکومت پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کا ہی دوسرا نام تھا، یہ سب لوگ اپنا پروٹوکول، مراعات، لگژری گاڑیاں، محلات چھوڑنے کو تیار نہیں،

یہ بیرون ملک اپنی اربوں کی جائدادوں میں سے بھی عوام کی خاطر جس کا درد رکھنے کا یہ ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار دعویٰ کرتے ہیں کچھ قربان کرنے کو تیار نہیں، یہ مافیاز ہیں جو مصنوعی بحران پیدا کرکے خود کماتے ہیں اور غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیں، وزیراعظم بتائیں کہ جس ملک میں معاشی بحران ہو وہاں جہازی سائز 85 رکنی کابینہ کا کیا کام ہے؟ ۔امیر جماعت نے مطالبہ کیا کہ گوادر کے حقوق کی آواز مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو رہا کیا جائے، انہیں جھوٹے مقدمات میں جیل میں رکھا گیا ہے، نجی جیلیں چلانے والے سردار اور ایک سیاسی لیڈر کو بیسیوں مقدمات میں ضمانتیں مل رہی ہیں مگر مظلوموں کی آواز بننے والے پابند سلاسل ہیں۔ انہوں نے کراچی بلدیاتی الیکشن کی تکمیل میں تاخیر پر الیکشن کمیشن پر تنقید کی اور سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کو بھی خبردار کیا کہ وہ شہریوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرے اور زور زبردستی سے نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں ترک کردے، کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…