اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

افغانستان سے عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ عمر گل کا موقف بھی آگیا

datetime 25  مارچ‬‮  2023 |

افغانستان سے عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ عمر گل کا موقف بھی آگیا

شارجہ ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں کم اسکور کے باوجود پاکستانی بولرز نے فائٹ بیک کیا جوخوش آئند ہے۔گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا کہ اگلے دو میچز جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر کے آئے ہیں، پاکستان اور شارجہ کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پلیئرز کو تیاری کا بھی زیادہ ٹائم نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھ کر اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے زبردست بولنگ کی، پہلے اوور میں وکٹیں لیں، دیگر بولرز نے بھی اچھی بولنگ کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج بروز اتوار کو شارجہ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 مارچ کو کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…