پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

جائیداد کے لالچ میں اندھے شخص نے ماں، بھائیوں اور بھابھیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکپتن (آن لائن) پاکپتن کے نواحی گائوں بڑی راکھ میں سنگدل بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے ماں ، بھائیوں اور بھابھی سمیت 7 افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

پولیس کے مطابق انتہائی دل دہلادینے والا واقعہ پاکپتن کے نواحی گائوں بڑی راکھ میں پیش آیا ہے جہاں جائیداد کا تنازعہ سات افراد کی جان لے گیا۔ ملزمان نے سحری کے وقت بھائی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے ماں ، بھابھی اوراس کے تین بچوں کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک سات سالہ بچی شدید زخمی ہوئی ہے۔ملزمان نے دو بھائیوں کو کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کیا ، قتل ہونے والوں میں ماں ، بھائی شیر باز اور افتخار اسکی بیوی ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔قتل کی اندوہناک واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کی جانب سے زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں ۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر ان کیخلاف کارروائی کا بھی آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…