اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کینسر میں مبتلا ہوگئیں

datetime 25  مارچ‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی سیاستدان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو کو اسٹیج 2 کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوت کور سدھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے شوہر کے نام جذباتی نوٹ تحریر کیا، جس میں اپنی بیماری کا تذکر ہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کی واپسی کا انتظار نہیں کرسکتی، دراصل مجھے اسٹیج 2 کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو جنہیں گزشتہ سال مئی میں 34سال پرانے کیس میں سپریم کورٹ نے سزا سنائی ہے اور وہ آج کل پٹیالہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔نوجوت کور سدھو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ ایسے جرم میں جیل گئے ہیں جو آپ نے کیا ہی نہیں، اس معاملے کے تمام لوگوں کو معاف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا ہر روز انتظار رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میری تکلیف آپ سے زیادہ ہے، ہمیشہ کی طرح آپ کے درد کو دور کرنے بانٹنے کی کوشش کی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کی اہلیہ نے یہ بھی لکھا کہ آپ کو انصاف دینے سے بار بار انکار کیا جارہا ہے، سچ طاقتور ہے لیکن وہ ہر بار آپ کا امتحان لے رہا ہے، شاید یہی کلیوگ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں معذرت چاہتی ہوں، آپ کی واپسی کا انتظار نہیں کرسکتی، مجھے اسٹیج 2 کا کینسر تشیخص ہوا ہے، اب آپریشن ہوگا، یہی خدا کا منصوبہ ہے، اس میں کسی کا قصور نہیں۔نوجوت سنگھ سدھو سابق کرکٹر ہونے کے ساتھ سیاسی شخصیت بھی ہیں، وہ اس کے علاوہ دی کپل شرما شو کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔انہیں شو سے پلوامہ حملے پر تبصرے پر ہونے والی تنقید کے باعث شو چھوڑنا پڑا تھا،ان کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…