اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی

datetime 25  مارچ‬‮  2023 |

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ہفتہ کو حسان نیازی کو کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے 1 لاکھ روپے کے مچلکے پر حسان نیازی کی ضمانت منظور کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کی جانب سے حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔حسان نیازی کے خلاف کوئٹہ میں 18 مارچ کو مقدمہ درج کیا گیا ، ان پر اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت کوئٹہ کے تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔تھانہ ایئر پورٹ کوئٹہ کے سب انسپکٹر عبد الہٰی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے کے متن میں انسپکٹر کا کہنا تھا کہ گشت پر تھا تو اطلاع ملی کوئٹہ چمن روڈ پھاٹک کو 150 بندوں نے بلاک کیا۔متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عنایت اللّٰہ کاکڑ و دیگر اشتعال انگیزی اور نعرے لگا رہے تھے، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان عمران خان کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…