اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

حلیم عادل پیسے دیں، پرائیویٹ سیکیورٹی حاصل کر لیں،سندھ ہائیکورٹ

datetime 24  مارچ‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سیکیورٹی فراہم کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پیسے دیں اور پرائیویٹ سیکیورٹی حاصل کر لیں۔جمعہ کوعدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے

حلیم عادل شیخ سے استفسار کیا کہ آپ کو کیا خطرہ ہے، کیوں سیکیورٹی چاہیے؟ کیا آپ کی کسی سے ذاتی دشمنی ہے؟حلیم عادل شیخ نے جواب دیا کہ میں عوام کے لیے اسمبلی میں آواز اٹھاتا ہوں، صوبے میں جہاں بھی مسائل ہوں وہاں جانا پڑتا ہے، مجھ پر حملے کیے گئے، میرے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آپ سیاستدان ہیں یہاں سیاست مشکل کام ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھ پر مقدمے درج کرائے گئے، میری سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کس نے مقدمات درج کرائے؟حلیم عادل شیخ نے جواب دیا کہ سندھ سرکار نے مقدمات درج کرائے، مجھے پر حملے ہو چکے ہیں۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ڈرانے کے لیے کیا ہو گا، آپ سوچیں انہوں نے مقدمات درج کرائے تو کیسے سیکیورٹی فراہم کریں گے؟ آپ چاہیں تو پرائیویٹ گارڈ رکھ لیں، جن لوگوں کو سندھ حکومت نے سیکیورٹی دے رکھی ہے وہ بھی غلط ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے دوستوں کو بھی پولیس کی سیکیورٹی دے رکھی ہے، مجھے پہلے بھی سیکیورٹی دی گئی تھی۔عدالت نے کہا کہ پہلے کو چھوڑیں، قانون اجازت نہیں دیتا تو ہم پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، پیسے دیں اور پرائیویٹ سیکیورٹی حاصل کر لیں، قانون اجازت دیتا تو ابھی 2 پولیس موبائلیں، درجن بھر اہلکار اور رینجرز کے گارڈز بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیتے،

یہاں جس کے پاس پیسہ ہے وہ خود کو خدا سمجھتا ہے، پرائیویٹ گارڈز رکھ لیتے ہیں اور سڑکوں پر عوام کو ہراساں کرتے رہتے ہیں۔اس موقع پر عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ عوام کو ہراساں کرنے والے پولیس اور پرائیویٹ گارڈز کو چیک کریں۔

نمائندہ محکمہ داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ چاہیں تو سیکیورٹی کے لیے پرائیویٹ گارڈز رکھ سکتے ہیں۔عدالتِ عالیہ نے حلیم عادل شیخ کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…