جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کے تمام مسلمان جاوید اختر جیسے ہونے چاہئیں،راج ٹھاکرے

datetime 24  مارچ‬‮  2023 |

ممبئی(این این آئی) ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے چیف راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام مسلمان جاوید اختر جیسے ہونے چاہئیں۔ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ میں جاوید اختر جیسے مسلمان چاہتا ہوں جو پاکستان کے خلاف بول سکیں اور ان کو ہماری طاقت بتاسکیں۔ہندو انتہا پسند لیڈر کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے پاکستان کے خلاف بیان دیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ انڈیا میں بسنے والے اور مسلمان بھی ایسا ہی کریں۔راج ٹھاکرے کا اشارہ بھارتی شاعر جاوید اختر کے اس پاکستان مخالف بیان کی طرف تھا جو انہوں نے لاہور شہر میں فیض فیسٹیول کے موقع پر دیا تھا۔اس موقع پر جاوید اختر نے الزام لگایا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث حملہ آور پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں جس پر شوبز کمیونٹی کی طرف سے بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…