اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع

datetime 24  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کے خلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع ہوگئی، سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندگان سے ریفرنس سے متعلق مزید تفصیلات مانگ لیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کو

مراسلہ جاری کیا ہے۔ یہ مراسلہ سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری رولز کی دفعہ 5 کی ضمنی دفعہ 3 کے تحت جاری کیا گیا ہے جس میں میاں داؤد ایڈووکیٹ سے جسٹس نقوی کے یخلاف ریفرنس کی بابت بیان حلفی طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری رولز کے تحت بیان حلفی قانونی تقاضا نہیں ہے، قانونی تقاضا نہ ہونے کے باوجود سپریم جوڈیشل کونسل کو بیان حلفی اسی ہفتے جمع کرا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ رولز کے تحت شکایت کنندہ نے صرف اپنی شناخت کی تصدیق کرنی ہوتی ہے، ایسی خط و کتابت جسٹس نقوی کے خلاف ریفرنس میں تکنیکی حربوں کے ذریعے تاخیر پیدا کرنے کی کوشش ہے، تاخیر پیدا کرکے سربراہ سپریم جوڈیشل کونسل بدنیتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کے خلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع ہوگئی، سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندگان سے ریفرنس سے متعلق مزید تفصیلات مانگ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…