کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 58 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 600 روپے بڑھ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 58 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1997 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 5 ہزار 600 روپے اور 4 ہزار 801 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 898 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
قومی بچت کے 111مراکز غیر موثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا



















































