منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

جلائو گھیرائو کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جلائو گھیرا، پولیس پر تشدد کرنے اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جسٹس عبہر گل خان نے جلائو گھیرا،

تشدد اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔اسد عمر نے عدالت سے رجوع کیا اور درخواست دی کہ انہیں خدشہ ہے کہ پولیس انہیں جلائو گھیرا، تشدد اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں گرفتار کر لے گی، وہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں تاہم ان کی ضمانت منظورکی جائے ۔عدالت نے اسد عمر کی 28مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے اسد عمرکو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کو 28مارچ تک اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا۔ یاد رہے کہ اسد عمر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ جتنے بھی مقدمات ہم پر بنائے جارہے ہیں ان کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی طور پر ان سے سنبھالا نہیں جارہا، اب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ جبر اور قانون سے ان کو دبایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…