لاہور ( این این آئی)گور نر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہائوس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالی40 شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق گورنرہائوس لاہورمیں ہونے والی پر وقار تقریب میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مختلف شعبوں میں
گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو صدر پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے نوازا۔ ایوارڈز حاصل کرنے والو ں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی )شعبہ تعلیم)، توقیر احمد ناصر(شعبہ فن اداکاری)، ریاض شاہد (مرحوم)، محمد شفیع المعروف شاکر شجاع آبادی ،چوہدری شافع حسین، محمد بابر اعظم، عطا الرحمن(مرحوم)،علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی، عبدالرائوف روفی، ڈاکٹر محمد عقیل بابری ، ڈاکٹر محمد عارف حسن خان ، ڈاکٹر محمد اشرف طاہر، محترمہ پروین رضوی المعروف سنگیتا، محمد حفیظ طاہر ، غلام قادر المعروف قادر علی شگن (مرحوم)، الطاف حسین المعروف تافو خان ،محترمہ نرگس شاہین، سید افضال احمد(مرحوم)،شیر داد خان المعروف شیر میانداد خان، محمد جاوید، محمد قمر سلطان، فرحت عباس شاہ، رانا فضل حسن، ارشد ندیم، احسن رمضان اور محمد نوح دستگیر بٹ ، محمد سلیم احمد، محمد اشرف چدر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس، پروفیسر ڈاکٹر سلمان ایاز، ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری، جمیل احمد پال، ڈاکٹر وحید احمد ، محترمہ نیلم احمد بشیر، ڈاکٹر شیخ محمد اقبال، شفیق احمد چشتی، ضیا الرحمن فاروقی(مرحوم)، حسن جاوید اور شہزاد اصغر علی شامل ہیں۔تقریب میں صوبائی نگران وزرا ابراہیم حسن مراد، ایس ایم تنویر ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراور صوبائی سیکرٹریز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اورمہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھیں۔